کمیشن کا نوٹیفکیشن آرٹیکل 9، 14،18، 19، 25 کی خلاف ورزی ہے۔ فائل فوٹو
کمیشن کا نوٹیفکیشن آرٹیکل 9، 14،18، 19، 25 کی خلاف ورزی ہے۔ فائل فوٹو

آڈیو لیکس تحقیقات ،جوڈیشل کمیشن نے پبلک نوٹس جاری کردیا

اسلام آباد(اُمت نیوز)آڈیو لیکس انکوائری کمیشن نے عوام سے معلومات کی فراہمی کیلئے پبلک نوٹس جاری کردیا
معلومات فراہم کرنے والے کیلئے شناخت ظاہرکرنا لازمی ہوگا، نامعلوم ذرائع سےملنےوالی معلومات قبول نہیں کی جائیں گی
آڈیو لیکس کے انکوائری کمیشن نے عوام سے معلومات کی فراہمی کیلئے پبلک نوٹس جاری کردیا۔
نوٹس میں کہا گیا ہے کہ جس کےپاس بھی زیرتفتیش آڈیو لیکس سے متعلق معلومات ہوں کمیشن کو فراہم کرے۔
پبلک نوٹس میں سیکرٹری کمیشن کا فون نمبر اور ای میل ایڈریس بھی شامل ہے۔
پبلک نوٹس میں بذریعہ ڈاک معلومات کی فراہمی کیلئے جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کے چیمبر کا پتہ شامل ہے۔
نوٹس کے مطابق معلومات فراہم کرنے والے کیلئے شناخت ظاہرکرنا لازمی ہوگا، نامعلوم ذرائع سےملنےوالی معلومات قبول نہیں کی جائیں گی۔