لاہور(اُمت نیوز)نگران وزیراعلیٰ سید محسن نقوی گوجرانوالہ کے سرکٹ ہاؤس پہنچ گئے۔
ذرائع کے مطابق محسن نقوی سرکٹ ہاوس میں امن و امان سے متعلق اعلی سحطح کے اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں
۔ امن و امان سے متعلق اجلاس میں آئی جی اور چیف سیکریٹری پنجاب بھی شریک ہیں۔
اجلاس میں کمشنر گوجرانوالہ اور آر پی او گوجرانوالہ ڈویثرن بھر میں امن و امان کی صورتحال سے متعلق وزیر اعلی پنجاب کو بریفنگ دے رہے ہیں۔