قصور(اُمت نیوز)مکہ مکرمہ میں آگ سے جھلس کر شہید ہونے والے 3 خواتین سمیت 6 عمرہ زائرین کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔
شہید ہونے والے 6 افراد کو مکہ مکرمہ میں ہی دفنایا جائے گا، شہید ہونے والے حاجی اشرف کے 5 بچے ہیں جن میں 3 لڑکے دو لڑکیاں شامل ہیں، حاجی اشرف، اس کی بیوی اور ساس بھی سانحہ میں شہید ہوئے۔
سانحہ میں شہید ہونے والا ریاض گجر بھی 5 بچوں کا باپ تھا جس نے سوگواروں میں 3 بچے اور دو بچیاں چھوڑی ہیں۔
لواحقین کے مطابق شہیدوں کی میتوں کے لئے فی کس 1500 ریال مانگے گئے تھے، حکومت نے اس سلسلہ میں کسی قسم کی مدد نہیں کی، اس لئے مجبوراً مکہ میں تدفین کرنا پڑی۔