ورلڈکپ بچانے کیلئے بھارت ایشیا کپ ہابرڈ ماڈل تسلیم کرنے پر تیار

 

نئی دہلی(سپورٹس ڈیسک) ورلڈکپ کو متنازع ہونے سے بچانے کے لیے بھارت نے گھٹنے ٹیک دیئے، ایشیاکپ میں ہائبرڈماڈل تسلیم کرلیا۔بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) پاکستان کرکٹ بورڈ کے ہائبرڈ ماڈل کو مشروط طور پر قبول کرے گا، جس میں شرط رکھی گئی ہے کہ پاکستان کی ٹیم کو بھار ت میں شیڈول ورلڈکپ کھیلنے کیلئے تحریری یقین دہانی کرانی ہوگی۔ہائبرڈ ماڈل کے تحت بھارت ایشیاکپ کے مقابلے نیوٹرل وینیو پر کھیلے گا تاہم میزبان ملک سری لنکا یا متحدہ عرب امارات ہوسکتے ہیں۔ بی سی سی آئی اس حوالے سے باضابطہ اعلان 27 مئی کے اجلاس کے بعد کرے گا۔ذرائع کے مطابق ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) ایشیا کپ کے شیڈول کا اعلان بھارتی فیصلے کے بعد کرے گا۔حال ہی میں سری لنکا، بنگلہ دیش اور بھارت سمیت دیگر بورڈز نے موقف اپنایا تھا کہ یوایای میں زیادہ گرمی ہوگی، جس کے باعث کھلاڑیوں کو انجریز ہوسکتی ہیں، اس لیے میچز سری لنکا میں کروائے جائیں۔واضح رہے کہ ورلڈکپ 2023 رواں برس بھارت میں کھیلا جانا ہے تاہم بی سی سی آئی نے اب تک شیڈول کا اعلان نہیں کیا، کیونکہ پاکستان نے ایشیاکپ کیلئے بھارتی ٹیم کے پاکستان نہ آنے پر گرین شرٹس نے بھارت میں شیڈول ورلڈکپ کھیلنے سے انکار کردیا تھا۔