کراچی (اسٹاف رپورٹر) ثانوی تعلیم بورڈ کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات جاری ہیں، گزشتہ روزصبح کی شفٹ میں سائنس گروپ کا سندھی سلیس (لازمی کا پرچہ ہوا، شام کی شفٹ میں جنرل گروپ نہم جماعت کا ریاضی (پرچہ اول) کا امتحان ہوا۔
اس موقع پر ثانوی تعلیمی بورڈ کے چئیرمین سید اشرف علی نے بلدیہ وسطی کے میونسپل کمشنر آفاق سعید، ڈائریکٹر ایجوکیشن بلدیہ وسطی مہتاب جہاں اورمیڈیا ٹیموں کے ساتھ راشد منہاس روڈ اسکول سی ڈی ضی کا دورہ کیا۔ اس موقع پرسیکریٹری بورڈ سید محمدعلی شائق اور ناظم امتحانات حبیب اللہ سہاگ بھی موجود تھے۔
چئیرمین بورڈ نے شام کی شفٹ میں بینائی سے محروم اورخصوصی طلبا و طالبات کیلئے بنائے گئے امتحانی مرکز دیوا اسکول کا دورہ کیا۔ علاوہ ازیں نونہال سیکینڈری اسکول سائٹ ٹائون سے نگران امتحانات نے اصل امیدواروں کی جگہ ایک شخص کو نقل کرتے ہوئے پکڑا، ایس آر ایس اسکول پبلک سیکنڈری اسکول شاہ فیصل سے ویجلینس ٹیم نے دو امیدواروں ، دی فیلکن ہائوس گرامر اسکول شاہ فیصل سے 4، زم زم پبلک اسکول کیماڑی سے 10 امیدواروں کو نقل کرتے ہوئے پکڑا۔ گورنمنٹ بوائز اسکول لیاری سے اصل امیددواروں کی جگہ امتحان دینے والا پکڑا گیا۔