پی ٹی آئی کے 746 رہنماؤں کے بیرون ملک سفر پر پابندی کی درخواست

لاہور(امت نیوز)  پولیس نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 700 سے زائد رہنماؤں کے نام فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کو بھجوا دیے ہیں تاکہ ان کے بیرون ملک سفر پر ایک ماہ کے لیے پابندی عائد کردی جائے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے بعد 9 مئی کو ہونے والے پرتشدد واقعات میں مبینہ طور پر ملوث ہونے کی وجہ سے پی ٹی آئی کے 746 رہنما اور کارکن حکام کے ریڈار پر ہیں۔