ملزم نے خود ہی چاروں بچوں کو قتل کر کے للیانی نہر میں پھینکا، فائل فوٹو
ملزم نے خود ہی چاروں بچوں کو قتل کر کے للیانی نہر میں پھینکا، فائل فوٹو

لودھراں میں سوتیلی ماں نے 10سالہ بیٹے کو بے دردی سے مار ڈالا

لودھراں (امت نیوز) نواحی علاقے میں سوتیلی ماں نے 10 سالہ سوتیلے بیٹے کو قتل کردیا۔ڈی ایس پی لودھراں کا کہنا تھا کہ ملزمہ نے بیٹے کو چپس میں زہرملا کرکھلایا،بے ہوش ہونے پر اسے کرنٹ لگایا،کرنٹ لگانے سے بچہ فوت نہ ہوا تو ملزمہ نے اسے پھندا لگا کرمارڈالا۔

ڈی ایس پی کا کہنا تھا کہ ملزمہ نے بیٹے کو قتل کرکے حادثے کا رنگ دینے کی کوشش کی، ملزمہ مقتول بچے کو علاج کے لیے ہسپتال لے گئی،پولیس نے ملزمہ کو حراست میں لے کر تفتیش کی تو اس نے سب کچھ اگل دیا۔

ڈی ایس پی نے بتایا کہ ملزمہ چاہتی تھی کہ اس کے بیٹے باپ کی پوری جائیداد کے وارث بنیں، مقتول بچے کے باپ اور سوتیلی ماں سمیت تین افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔