اسلام آباد (امت نیوز) بجلی کی قیمتوں میں سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اضافےکی درخواست پرسماعت مکمل ہوگئی۔ نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں 1 روپے 25 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دیدی۔ بجلی کے صارفین سے 46 ارب روپے اضافی وصول کیے جائیں گے۔بجلی کی قیمتوں میں اضافہ جنوری سے مارچ تک کی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ہوگا۔
نیپرا کے مطابق بجلی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق رواں سال جون سے ستمبر تک ہو گا۔بجلی کی قیمتوں سے متعلق تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔
نیپرا کا کہنا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق وفاقی حکومت کے نوٹیفیکیشن کے بعد ہوگا،حکومت فی الحال بجلی صارفین سے47 پیسے فی یونٹ اضافی وصول کر رہی ہے،47 پیسے فی یونٹ ایڈجسٹمنٹ جون تک وصول کیے جائیں گے۔