پنجاب انتخابات پرالیکشن کمیشن کی نظرثانی درخواست پرسماعت شروع

اسلام آباد (امت نیوز) سپریم کورٹ میں پنجاب حکومت کے انتخابات کے حوالے سے الیکشن کمیشن کی نظر ثانی درخواست پر سماعت شروع ہوگئی۔

پنجاب انتخابات پر الیکشن کمیشن کی نظرثانی درخواست پر سماعت شروع ہوگئی ہے، چیف جسٹس عمرعطابندیال کی سربراہی میں3رکنی بنچ سماعت کررہاہے، جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منیب اختر بنچ کا حصہ ہیں۔

الیکشن کمیشن کے وکیل سجیل سواتی آج بھی دلائل جاری رکھیں گے۔اٹارنی جنرل روسٹرم پرآ کر دلائل  دینا شروع کردیئے