پشاور: شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل میں واقع لیاقت چیک پوسٹ پر خودکش دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں 4 افراد شہید ہوگئے۔
پولیس کے مطابق دھماکے میں دو سیکیورٹی، ایک پولیس اہلکار اور ایک سویلین شہید، جب کہ ایک سیکیورٹی اہلکار اور ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور شہدا اور زخمیوں کو میرانشاہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جب کہ علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریش شروع کردیا گیا۔
پولیس حکام کے مطابق شہید ہونے والوں میں نائک سعید، سپاہی جاوید، پولیس اہلکار حکیم جان اور نامعلوم سویلین شامل ہیں، جب کہ زخمیوں میں حوالدار منظور اور پولیس اہلکار شاکر شامل ہیں۔