لاہور:جناح ہائوس حملہ کیس میں خدیجہ شاہ کو انسدادِ دہشت گردی عدالت نے 7 دن کے لیے شناخت پریڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔
لاہور میں جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کے کیس میں تحریک انصاف کی رہنما کو لاہور کی عدالت میں پیش کیا گیا جس پر عدالت نے اب انہیں شناخت پریڈ مکمل کر کے دوبارہ 30 مئی کو پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔
خدیجہ شاہ کو چہرہ ڈھانپ کر کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا،عدالت نے خدیجہ شاہ کو کمرہ عدالت میں شوہر سے ملاقات کی اجازت بھی دی۔
انسدادِ دہشت گردی عدالت کی جج عبہر گل نے پولیس کی درخواست پر سماعت کی، عدالت میں پولیس نے خدیجہ شاہ کو شناخت پریڈ کے لیے جیل بھجوانے کی استدعا کی تھی۔