اسلام آباد(امت نیوز) تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کو راولپنڈی کی اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا.پی ٹی آئی رہنما اسدعمرکو اڈیالہ جیل کےکالونی گیٹ سے روانہ کیا گیا جبکہ میڈیا آوٹ گیٹ 5 اور3 پراسد عمرکی آمدکا انتظار کرتارہا۔جیل سپرٹینڈنٹ اسد وڑائچ نے بتایا کہ اسد عمر کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پر رہا کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ عدالت نے سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی کی نظر بندی کالعدم قرار دی تھی۔اسلام آباد ہائیکورٹ نےاسدعمرکو2مقدمات میں دودن گرفتاری سےروک رکھا ہے۔
عدالت نےاسدعمرکوتھانہ مارگلہ اورتھانہ ترنول درج مقدمات میں گرفتاری سےروکاہے۔اسلام آبادہائیکورٹ کےجسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نےاحکامات جاری کئےتھے۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنماء اسد عمر کو10 مئی کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے احاطے سے تھری ایم پی او (نقص امن کے خطرے) کے تحت وفاقی پولیس نے گرفتارکرکیا تھا۔