کیمرون (اُمت نیوز)کیمرون کے شمال کے علاقے میں ہاتھیوں کے ایک ریوڑ نے آبادی میں داخل ہو کر تباہی مچانا شروع کردی۔ ہاتھیوں کے اس ریوڑ نے اس ہفتے دارالحکومت کے اطراف کے دیہات میں گھومنا شروع کردیا اور نقصان پہنچانا شروع اور کم از کم دو افراد کو ہلا ک کردیا۔ وائلڈ لائف حکام نے کہا کہ اس ریوڑ سے لڑائی جاری ہے اور ان ہاتھیوں کو قبضہ میں لانے کی کوشش کی جارہی ہے۔
انٹرنیشنل یونین فار کنزرویشن آف نیچر نے کہا کہ کیمرون میں ایک اندازے کے مطابق 6 ہزار 830 ہاتھی ہیں۔ اس طرح افریقہ میں یہ خطرے سے دوچار جانوروں کے سب سے بڑے گروہوں میں سے ایک ہیں۔ ہاتھیوں کو بچانے کی کوششوں کے باعث گزشتہ برسوں میں ہاتھیوں کی تعداد میں اضافہ ہوا لیکن کھیتوں اور دیہاتوں کے قیام کے باعث ہاتھیوں کے مسکن کم ہوگئے۔ اسی بنا پر یہ ہاتھی کبھی کبھی فصلوں کو نقصان پہنچانے۔ گھروں کو مسمار کرتے اور کبھی انسانوں پر بھی حملہ کردیتے ہیں۔
On sait ce qui peut occasionner ces incursions en pleine zone urbaine ?
— Élise OT (@eliseOT237) May 24, 2023
محکمہ جنگلات اور جنگلی حیات کے عہدیدار جان نیمگ نے بتایا کہ اس ہفتے چار ہاتھیوں نے شمال مشرق کے دارالحکومت مارووا شہر پر دھاوا بولا تھا ۔ اس سے پہلے ہاتھی قریبی گاؤں میں ایک بچے پر چڑھ دوڑے تھے۔ ہاتھی علاقے کی خشک نوعیت کی وجہ سے پانی کی تلاش میں ادھر ادھر جا رہے ہیں۔ ہاتھیوں کا ایک ریوڑ پہلی مرتبہ چاڈ کی سرحد کے قریب دیکھا گیا تھا۔
سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو کلپ میں دکھایا گیا ہے کہ لوگ اپنے موبائل فون سے ویڈیو بنا رہے ہیں جب ہاتھیوں کا ریوڑ سڑکوں پر گھوم رہا ہے۔ رائٹرز ان تصاویر کی تصدیق نہیں کر سکی۔ نیمگ نے کہا کہ رینجرز ہاتھیوں کو بھگانے اور ماروا سے تقریباً 120 کلومیٹر دور ایک قومی پارک میں لے جانے کی کوشش کر رہے ہیں۔