کوئٹہ(اُمت نیوز) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ وطن کی خاطر قیمتی جانیں پیش کرنے والے عظیم شہدا سے محبت ہمارے ایمان کا حصہ ہے۔
یوم تکریم شہدا کی مناسبت سے جاری اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ جو قومیں شہدا کو بھول جاتی ہیں اُن قوموں کا تاریخ میں کوئی نام لیوا نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے محافظ ملک دشمن عناصر کے خلاف ہر محاذ پر اپنی جانوں کا نظرانہ پیش کیا اور ملکی دفاع کیلیے ہمیشہ سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوئے، ہماری تاریخ شہدا کی قربانیوں سے بھری پڑی ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ ہم ایسی قوم ہیں جو قیام پاکستان سے ہی اپنی بہادر مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور اپنی مسلح افواج کے ساتھ دشمن کے عزائم کو ہردور میں خاک میں ملاتے ہیں۔