عائشہ گلا لئی نے مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات کی، فائل فوٹو
عائشہ گلا لئی نے مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات کی، فائل فوٹو

عائشہ گلا لئی کا مسلم لیگ (ق) میں شمولیت کا اعلان

لاہور: تحریک انصاف کی سابق ایم این اے عائشہ گلا لئی نے مسلم لیگ (ق) میں شمولیت کا اعلان کردیا۔

عائشہ گلالئی نے چوہدری شجاعت حسین کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

عائشہ گلالئی نے کہا کہ پاکستان اسلام کا قلعہ ہے اور اس قلعے کی محافظ پاک فوج ہے اور پاکستان کا ہر ایک شہری پاک فوج کا سپاہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج یومِ تکریمِ شہداء پاکستان منایا جا رہا ہے، میں شہداء کے ورثا کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہوں۔

نجی ٹی وی کے مطابق عائشہ گلا لئی نے مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات کی جس کے دوران انہیں پارٹی میں شمولیت پر خوش آمدید کہا گیا۔ عائشہ گلالئی سے ملاقات کے موقع پر چوہدری سرور بھی موجود تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مزید اہم سیاسی رہنما بھی مسلم لیگ ق میں شامل ہونے والے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ولی محمد خان، حاجی سلیمان خان، چوہدری خالد محمود مسلم لیگ ق میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔

دوسری جانب سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے بریارخاندان کے رہنماؤں نے چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات کی ہے، اور پاکستان مسلم لیگ ق میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے۔

ق لیگ میں شمولیت اختیار کرنے والوں میں سلیم بریار، احسن سلیم بریار،عنصر بریار اور ان کے ساتھی شامل ہیں۔