کمیشن کا نوٹیفکیشن آرٹیکل 9، 14،18، 19، 25 کی خلاف ورزی ہے۔ فائل فوٹو
کمیشن کا نوٹیفکیشن آرٹیکل 9، 14،18، 19، 25 کی خلاف ورزی ہے۔ فائل فوٹو

صدر سپریم کورٹ بارنے آڈیولیک کمیشن کا طلبی نوٹس چیلنج کر دیا گیا

اسلام آباد: صدر سپریم کورٹ بار عابد زبیری نے آڈیولیک کمیشن کا طلبی نوٹس چیلنج کر دیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق عابد زبیری نے طلبی نوٹس کے خلاف آئینی درخواست دائرکردی جس  میں کہا گیا ہےکہ مبینہ آڈیو لیک کمیشن تشکیل کا نوٹیفکیشن غیر آئینی قرار دیا جائے، اس کمیشن کا نوٹیفکیشن آرٹیکل 9، 14،18، 19، 25 کی خلاف ورزی ہے۔ مبینہ آڈیو لیک کمیشن کی کارروائی اور احکامات کو غیر آئینی اورغیر قانونی قرار دیا جائے۔

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ قرار دیا جائے کسی بھی شہری کی جاسوسی یا فون ٹیپنگ نہیں کی جا سکتی، مبینہ آڈیوزکوغیر قانونی قرار دیا جائے۔