فوٹو امت
فوٹو امت

شہدا کی یادگاروں کی بے حرمتی کرنے والوں کو معاف نہیں کیاجائےگا، آرمی چیف

راولپنڈی : یومِ تکریمِ شہدا پاکستان کے حوالے سے چیف آف آرمی اسٹاف نے جنرل سید عاصم منیر نے پولیس لائن اسلام آباد کا دورہ کیا۔انسپیکٹر جنرل اسلام آباد پولیس ڈاکٹر اکبر ناصر خان نے ان کا استقبال کیا۔

اس موقع پر آرمی چیف نے اسلام آباد پولیس کے آفیسرز اور جوانوں کے ساتھ پولیس کے شہدا کے لواحقین سے خطاب کیا۔

آرمی چیف کا کہنا تھا جو کچھ 9 مئی کو ہوا، وہ انتہائی افسوسناک اور قابلِ مذمت ہے، شہدا کی یادگاروں کی بے حرمتی اور ان کے وقار کو مجروح کرنے والوں کو قوم نہ معاف کرے گی نہ ہی بھولے گی اور ایسے امر کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کے کہاکہ وہ شہدا جنہیں اللہ رب العزت نے حیاتِ جاوداں عطا فرما دی، اُن کی قربانیوں کو کوئی زائل نہیں کر سکتا،پاک فوج، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ریاست کی علامت اور سیسہ پلائی دیوارکی مانند ہیں جو ملک و قوم کے وقارکی خاطر کسی قربانی سے دریغ نہیں کرتے۔

فوٹو امت
فوٹو امت

آرمی چیف نے کہا کہ شہدا کے وارثین کو یہ پیغام دینا چاہتا ہوں کے آج کے دن پاکستانی عوام اور پاک فوج تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شہدا کے لواحقین کے ساتھ کھڑی ہیں اور کھڑی رہیں گی۔