یونڈی: وسطی افریقی ملک کیمرون میں ہاتھیوں کے ایک ریوڑ نے گائوں میں گھس کر بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی جس کے نتیجے میں دو افراد ہلاک ،متعدد گھر تباہ ہوگئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کیمرون کے دارالحکومت مارووا کے ایک گائوں میں 4 ہاتھی داخل ہوگئے جنھوں نے ایک بچے کو کچل کر ہلاک کردیا اور املاک کو شدید نقصان پہنچایا۔
ہاتھیوں کو بھگانے کے لیے مشتعل ہجوم نے شور شرابہ کیا جس سے ہاتھی بدک گئے اور ہجوم پر چڑھ دوڑے۔ ایک اور شخص ہاتھیوں کے قدموں تلے کچل کر ہلاک ہوگیا جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔
بعد ازاں وائلڈ لائف کے اہلکاروں نے ہاتھیوں کے ریورڈ کو شہری آبادی سے نکال کر دوبارہ جنگل کی طرف دھکیلا ۔