کراچی: اے ایس ایف ہیڈ کوارٹرز کراچی میں یوم تکریم شہدائے پاکستان کی مرکزی تقریب کا انعقاد ہوا ۔تکریم شہدائے پاکستان کا دن اے ایس ایف ہیڈکوارٹرز سمیت فورس کے تمام یونٹس میں انہتائی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔ دن کا آغاز مساجد میں قرآن خوانی اور ملکی استحکام کے لیے دعاؤں سے ھوا۔ اس دن کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے ملک بھر کے تمام ائیرپورٹس پروقار فورس ممبران کو شہدا کی لازوال قربانیوں سے آگاہی دی گئی۔
تقاریب میں چیف سیکیوریٹی آفیسرز اور آفیسرز کمانڈنگز نے اس دن کی مناسبت سے ڈائریکٹر جنرل کا خصوصی پیغام پڑھ کر سنایا۔ اس ضمن میں مرکزی تقریب اے ایس ایف ھیڈ کوارٹرز کراچی میں منعقد ہوئی۔ ڈائریکٹر جنرل اے ایس ایف نے یادگار شہدا پر پھولوں کی wreath چڑھائی اور شہدا کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔
بعد ازاں تقریب میں شہدا پاکستان کی لازوال قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل اے ایس ایف میجر جنرل عدنان آصف جاہ شاد ہلالِ امتیاز (ملٹری ) نے اپنے پیغام میں کہا کہ مادر وطن کی خاطر جان نچھاور کرنے والے بہادر سپوتوں کی عظیم قربانیوں کو کبھی بھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔
انہوں نے اعادہ کیا کہ شہید ہمارا فخر ہیں اور شہیدوں کے خون سے وفا کا تقاضا ہے کہ ہم دشمن کو ایک آواز سے یہ پیغام دیں کہ ساری قوم شہدا وطن کی عظمتوں کی معترف ہے اور جب کبھی بھی ملک کے دفاع اور بقا کی بات ہوگی ساری غیور قوم پاکستان کی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہوگی۔ اے ایس ایف نے ۱۴ جون ۲۰۱۴ کو جانوں کا نذرانہ پیش کر کے اس جزبے کو ثابت کیا –
ڈائریکٹر جنرل اے ایس ایف نے مزید کہا کہ مادروطن کی خاطر کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائیگا اور اے ایس ایف پاکستان کی تمام فورسز کے شہداء خصوصا پاک فوج کے شہداء کی عظمت کو سلام پیش کرتی ہے۔