پرویز الہٰی کو گرفتار کرنے کیلئے پولیس ان کے گھر پہنچ گئی

لاہور(امت نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے صدر پرویز الہٰی کو گرفتار کرنے کے لیے پولیس ان کی رہائش گاہ پہنچ گئی۔  پرویزالہٰی کی گرفتاری کےلیے پولیس لاہور کے علاقے گلبرگ میں واقع ان کے گھر ظہور الہٰی ہاؤس کے باہر موجود ہے۔

پرویزالہیٰ کے خلاف اختیارات کا ناجائز استعمال ، ترقیاتی فنڈز میں خورد برد اور پیٹرول بم پھینکنے اور کار سرکار میں مداخلت کا مقدمہ درج ہے۔ گلبرگ سے ظہورالہٰی جانے والے راستہ مکمل طور پر بند کردیا گیا ہے ، پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے ۔

چوہدری پرویز الہٰی کے ترجمان اقبال چوہدری کا کہنا ہے کہ پرویزالہیٰ گھر پر موجود نہیں ہیں۔

خیال رہے کہ آج اینٹی کرپشن عدالت لاہور نے ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن کے کیس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کی ضمانت خارج کردی تھی۔