لکھنؤ (نیٹ نیوز)بھارت میں اردو کے نامور شاعر منور رانا کو شدید علالت کے باعث لکھنؤ کےایک ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا جہاں وہ وینٹی لیٹر پر ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق پتے سے پتھری نکالنے کے آپریشن کے بعد منور رانا کی طبیعت بگڑ گئی تھی جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کیا گیا۔ان کی صاحبزادی سمعیہ رانا نے بتایا کہ والد گلے کے سرطان میں بھی مبتلا ہیں۔منور رانا بھارت کے مقبول اور پسند کئےجانے والے شاعر ہیں۔