زخمی شہریوں کو فوری طور پر طبی امداد کی فراہمی کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا، فائل فوٹو
زخمی شہریوں کو فوری طور پر طبی امداد کی فراہمی کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا، فائل فوٹو

کراچی : ڈوبتی اہلیہ بچانے کیلئے شوہر نے بھی جان دیدی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)منگھوپیر میں ندی میں ڈوب کر میاں بیوی جاں بحق ہوگئے ۔جبکہ شہر قائد میں ٹریفک حادثے میں ایک شہری جاں بحق اور ایک شہری کی لاش ملی ۔تفصیلات کے مطابق منگھوپیر کے علاقے ناردرن بائی پاس ماہی گاڑی ندی میں نہانے کے دوران 23 سالہ سویرا زوجہ سلمان ڈوب گئی جس دیکھ کر اس کے شوہر سلمان ولد مشرف نے بھی چھلانگ لگادی تاہم دونوں گہرے پانی میں ڈوب گئے۔ ایدھی حکام کے مطابق ایدھی کی بحری خدمات کی ٹیم نے دونوں لاشیں نکال کر اسپتال پہنچائیں۔متاثرہ گھرانہ منگھو پیر سے کے علاقے کا ہی رہنے والا تھا اور گرمی کی شدت کے باعث ندی میں نہانے آئے تھے۔

سرجانی ٹاؤن کے علاقے ناردرن بائی پاس کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیاجس کی لاش ایمبولنس کی مددسے سول اسپتال لائی گئی۔ ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ ناردرن بائی پاس اٹک پمپ کے قریب پیش آیا۔ متوفی کی شناخت 30 سالہ فہیم ولد حمید کے نام سے ہوئی ، تاہم پولیس و اقعے کی مزید جانچ کررہی ہے ۔

علاوہ ازیں ناظم آباد کے علاقے ناظم آباد بڑا میدان پھاٹک کے قریب فٹ پاتھ سے 40سالہ شخص کی لاش کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو قانونی کارروائی کے لئے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا،اسپتال میں متوفی کے پاس سے شناخت کی کوئی چیز نہیں ملی۔