حکومت نے تحریک انصاف کے مزید 146 رہنماؤں پر بیرون ملک جانے کی پابندی لگاتے ہوئے نام نو فلائی لسٹ میں داخل کروا دیے۔
وزارت داخلہ نے پہلے مرحلے میں تحریک انصاف 80 رہنماؤں کے نام نو فلائی لسٹ میں ڈالے گئے تھے اور آج مزید 146 افراد کے نام ڈالے گئے ہیں، اس طرح نو فلائی لسٹ میں شامل ہونے والے رہنماوں کی تعداد 226 تک جا پہنچی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ون ٹائم پرمیشن کے لیے بھی وزارت داخلہ سے اجازت لینی ہوگی، تمام افراد کی لسٹیں امیگریشن حکام کو فراہم کردی گئی ہیں۔
گزشتہ روز تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سمیت پی ٹی آئی کے 70 رہنماؤں کے نام ای سی ایل میں ڈالے گئے تھے۔