اسلام آباد: سینئر نائب صدر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بابر اعوان لندن چلے گئے۔
ذرائع کے مطابق بابر اعوان آج دن 1 بجے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے نجی پرواز وی ایس 379 کے ذریعے برطانیہ روانہ ہوئے۔واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنما سابق وزیراعظم عمران خان کے مشیر رہے ہیں۔
بیرون ملک روانگی سے متعلق بابر اعوان نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ پہلے سے طے شدہ نجی مصروفیات کے لئے ملک سے باہر آیا ہوں، میری ساری دوائیاں پاکستانی اور علاج قابلِ فخر پاکستانی ڈاکٹر کرتے ہیں۔
پی ٹی آئی نہ چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے بابر اعوان نے کہا کہ عمران پہلے دوست تھے، اب میرا لیڈر ہے، تحریکِ انصاف میری لارجر فیملی اور پاکستان میری منزلِ مراد ہے۔
پہلے سے طے شدہ نجی مصروفیات کے لئے ملک سے باہر آیا ہوں۔ میری ساری دوائیاں پاکستانی اور علاج قابلِ فخر پاکستانی ڈاکٹر کرتے ہیں۔ عمران پہلے دوست تھے، اب میرا لیڈر ہے، تحریکِ انصاف میری لارجر فیملی ہے اور پاکستان میری منزلِ مراد۔ 🇵🇰
— Babar Awan (@BabarAwanPK) May 26, 2023