کراچی: وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے گورنر ہاٶس سندھ میں گورنر سندھ سے اہم ملاقات میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔
اس موقع پر اماراتی قونصل جنرل کراچی بخیت عتیق الرومیتی نے بھی وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے خصوصی ملاقات کی۔ ملاقات میں دو طرفہ برادرانہ تعلقات پر تبادلہ خیال کرتے ہوۓ وزیر اعظم نے پاک یو اے ای تعلقات پر گرم جوشی کا اظہار کیا۔
اس موقع پر اماراتی قونصل جنرل کراچی بخیت عتیق الرومیتی نے وزیر اعظم کو بتایا کہ، یو اے ای حکومت پاکستان میں امدادی کاموں سمیت تجارتی منصوبوں کے فروغ پر بھی خصوصی توجہ دےرہی ہے۔ اس ضمن میں جاری، اور نٸے تجارتی منصوبے پاکستانی معیشت کے استحکام میں معاون ثابت ہوں گے۔
بخیت عتیق الرومیتی کا کہنا تھا کہ یو اے ای حکومت برادر ملک پاکستان کو ہر لحاظ سے مستحکم دیکھنا چاہتی ہے، کیونکہ مستحکم پاکستان ہی خطّے میں امن و استحکام کا ضامن ہوگا۔ ملاقات کے دوران اماراتی قونصل جنرل نے وزیر اعظم پاکستان کو اپنے صاحبزادے حمد بخیت کی شادی کا دعوت نامہ بھی پیش کیا۔
وزیر اعظم نے اماراتی قونصل جنرل کو بیٹے کی شادی پر مبارک باد دیتے ہوۓ مختلف شعبوں میں یواے ای کے تعاون کا شکریہ ادا کیا اور حکومتی سطح پر انہیں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی بھی کراٸی۔