فیصل آباد(اُمت نیوز)پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی )کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری شیخ خرم شہزاد نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔فیصل آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ خرم شہزاد آبدیدہ ہوگئے ،ان کاکہناتھا کہ پچھلے 35 سے اپنے کاروبار کو چلارہا ہوں،میں سیاست میں 11 سال پہلے آیا،میں 2013 اور 2018 کو الیکشن جیتا ،میں نے اپنے محنت سے الیکشن جیتے۔ شیخ خرم شہزاد نے کہاکہ میں9 مئی کے واقعے کے مذمت کرتا ہوں،پاکستان کے شہدا کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ،میں پی ٹی آئی سے علیحدگی کا اعلان کرتا ہوں،مجھ پر کسی قسم کا دباؤ نہیں۔یاد رہے کہ شیخ خرم شہزاد نے 2018میں این اے 107 سے ن لیگ کے امیدوار حاجی اکرم انصاری کو شکست دی تھی۔