سینیٹر سیف اللہ نیازی کا پی ٹی آئی سے مستعفی ہونے کا فیصلہ

اسلام آباد(اُمت نیوز)تحریک انصاف کے چیئرمین کو ایک اور بڑا دھچکا لگنے کا امکان،سینیٹر سیف اللہ نیازی نے پاکستان تحریک انصاف سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کر لیا۔
ذرائع کے مطابق سینیٹر سیف اللہ نیازی کچھ دیر بعد پریس کانفرنس کرکے پی ٹی آئی سے علیحدگی اختیار کریں گے،
سیف اللہ نیازی نے سینٹ میں قائد حزب اختلاف ڈاکٹر شہزاد وسیم کو آگاہ کردیا ، سینیٹر سیف اللہ نیازی کچھ دیر بعد نیشنل پریس کلب میں پریس کانفرنس کریں گے۔