پی ٹی آئی کے مایوس کارکن کا ٹھکانہ جماعت اسلامی ہے، سراج الحق

اسلام آباد(اُمت نیوز)اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں سراج الحق نے کہا کہ پی ٹی آئی سے مایوس کارکنوں کا ٹھکانہ جماعت اسلامی ہے۔
انہوں نے کہا کہ حقیقی تبدیلی کےلیے پی ٹی آئی کے ورکر جماعت اسلامی کا حصہ بنیں، جو واحد کرپشن فری جماعت ہے۔
امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ اس وقت سب پارٹیاں ناکام ہوچکی ہیں،پی ٹی آئی اورپی ڈی ایم کی ملک کےلیے نہیں مفادات کی جنگ ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ حکومت میں عمران خان نےصرف لنگر خانے کھولے، کارخانے نہیں۔
سراج الحق نے یہ بھی کہا کہ پیپلز پارٹی، ن لیگ، پی ٹی آئی اگلے 100 سال بھی رہے حالات نہیں بدل سکتے۔
اُنہوں نے کہا کہ یہ سب پارٹیاں ایک دوسرے کا عکس ہیں، ان کے پاس کوئی وژن نہیں۔