لاہور (اُمت نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے صدر و سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی گرفتاری کے لیے پولیس نے ظہور الٰہی روڈ کو مکمل طور پر بند کر دیا۔
پولیس کی بھاری نفری موقع پر موجود ہے، ظہور الہٰی روڈ بند ہونے کی وجہ سے رہائشیوں کو شدید مشکل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، مکینوں کا کہنا ہے کہ ہمیں اپنے ہی گھر جانے کے لئے شناختی کارڈ دکھا کر تصدیق کرانا پڑ رہی ہے۔
گلبرگ تھری میں پرویز الہی کے گھر کی جانب جانے والے راستے 24 گھنٹے سے بند ہیں۔میڈیا کو بھی داخلے کی اجازت نہیں اور مقامی لوگوں کو بھی شناحتی کارڈ چیک کر کے ہی اندر جانے دیا جا رہا ہے۔ pic.twitter.com/o5gCQpWBnT
— Rubab Hayat (@shuglisam) May 26, 2023
ذرائع کے مطابق پرویز الہٰی کے گھر تاحال آپریشن شروع نہیں کیا گیا، پولیس پرویز الہیٰ کے ملحقہ ہمسایہ گھروں کی تلاشی لے گی، پولیس کا کہنا ہے کہ ظہور الہٰی روڈ سے گزرنے والی ٹریفک کے لئے متبادل راستے موجود ہیں۔