اسلام آباد (اسٹاف رپورٹر) تحریک انصاف کے رہنماعلی زیدی نے سیاست سے کنارہ کرنے کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ پاک فوج ہماری سرحدوں کی حفاظت کرتی ہے، پاک فوج ہمارا فخر ہے ان کی وجہ سے ہم سکون سے سوتے ہیں۔
اس موقع پر انہوں نے پی ٹی آئی سندھ کی صدارت سے استعفیٰ دینے کا اعلان بھی کر دیا۔ ان کا کہنا تھا نو مئی کو جو ہوا غلط ہوا، میں ان سارے واقعات کی مذمت کرتا ہوں۔
علی زیدی کا کہنا تھا کہ ہم نے پاکستان کی خدمت کی ہے اور پاکستان کے لیے ہی سیاست میں آیا تھا، 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتا ہوں اور دوبارہ کرتا ہوں، افواج پاکستان ہمارا فخر ہے، ان کی وجہ سے ہم سکون سے سوتے ہیں کیونکہ وہ ہمارے سرحدوں کی حفاظت کرتے ہیں، جو ہوا وہ غلط ہوا، اس میں جو بھی ملوث ہو اسے کیفرکردار تک پہنچانا ضرروی ہے۔
انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان کے لیے کام کریں گے اور باہر سے سرمایہ کاری لائیں گے ، سیاست کو خیر باد کہتا ہوں، پاک فوج زندہ باد پاکستان زندہ باد۔