لاہور(امت نیوز) اکستان تحریک انصاف کے رہنماء راجہ خرم نواز، ہاشم ڈوگر، رائے تیمور بھٹی نے ساتھیوں سمیت پارٹی سے علیحدگی کا اعلان کردیا۔
تحریک انصاف سے علیحدگی اختیار کرنے والوں میں سابق صوبائی وزیر داخلہ ہاشم ڈوگر، سابق صوبائی وزیر تیمور بھٹی، سابق صوبائی وزیر سمیع اللہ، سابق صوبائی وزیر چودھری اخلاق، سابق چیئرمین ٹیوٹا مامون تارڑ، سردار منصب ڈوگر شامل ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں نے اسلام آباد میں الگ الگ پریس کانفرنسز کیں۔ سابق رکن قومی اسمبلی راجہ خرم نواز نے کہا کہ حلقے کے لوگوں کے ساتھ مشاورت کی اور سیاست سے دستبردار ہونے کافیصلہ کیا۔
حلقے کے لوگوں سے مشاورت کرکے مستقبل کا لائحہ عمل طے کریں گے۔انہوں نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی ہونا چاہیے،جو بے قصورگرفتارہیں ان کی رہائی ہونا چاہیے۔ راجہ خرم نواز کا کہنا تھا کہ ہم نے جب بھی کوئی احتجاج کیا پُرامن طریقے سےکیا، یہی جمہوریت کا حسن ہے۔
ہاشم ڈوگر اور رائے تیمور بھٹی سمیت دیگر رہنماؤں نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔ ہاشم ڈوگر نے کہا کہ 9 مئی کا دن بھول نہیں سکتے، ہم تحریک انصاف سے راہیں جدا کررہے ہیں، پاک فوج اور ادارے ہماری ریڈلائن ہیں، 9 مئی واقعات میں جو ملوث تھے ان کو عبرتناک سزا ملنی چاہئے۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ ہمیں سیاست کو سیاست تک رکھنا چاہئے، 9 مئی کے واقعات کی مذمت کم ہے، ملوث لوگوں کو سزائیں ملنی چاہئیں۔
رائے تیمور بھٹی کا پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ ہمارا دفاع مضبوط اور ریاست قائم ہے تو ہم سب قائم ہیں، ہم ریاست اور پاکستان کے ساتھ کھڑے ہوں گے، اگلے سیاسی لائحہ عمل کا سب دوست مل کر فیصلہ کریں گے۔
تحریک انصاف کے مزید اراکین پارٹی چھوڑنے کے لیےتیارہیں۔قصورسے سابق صوبائی وزیر داخلہ ہاشم ڈوگر نے پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا۔پی پی246 بہاولپور سے سمیع اللہ ،پی پی 124 جھنگ سے رائے تیموربھٹی بھِی اڑان بھرنے کو تیار ہیں۔