ان کے بارے میں پی ٹی آئی والے کہتے رہے کہ ہماری بات ہوگئی ہے،فائل فوٹو
ان کے بارے میں پی ٹی آئی والے کہتے رہے کہ ہماری بات ہوگئی ہے،فائل فوٹو

ملک میں الیکشن کی آمد ہے،ن لیگ حکومت بنائے گی، رانا ثناء اللہ

فیصل آباد (امت نیوز) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ ملک میں الیکشن کی آمد ہے، نظر آرہا ہے مسلم لیگ ن حکومت بنائے گی۔ فیصل آباد میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے 9 مئی کئے واقعات سے متعلق رانا ثناء اللہ نے کہا کہ جناح ہاؤس میں قائد اعظم رہتے رہے، حملہ آؤر وہاں سے لیپ ٹاپ اور دیگر چیزیں اٹھا کر لے گئے۔

عمران خان سے مذاکرات کے حوالے سے وزیر داخلہ نے کہا کہ تمہارے ساتھ بات چیت کریں تو شہداء کی فیملیز ہمیں نہیں چھوڑیں گی؟ لانگ مارچ کے دوران کسی نے عمران سے کہا کہ شہباز شریف نے مذاکرات کا کہا ہے جس پر انہوں جواب دیا تمہاری اوقات کیا ہے جو مجھے مذاکرات کا کہو۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی گرفتاری کے خلاف پرتشدد احتجاج کے دوران لوٹ مار کے تمام ثبوت موجود ہیں، یہ کہتے تھے عمران کی گرفتاری ریڈ لائن ہوگی جس کا مطلب تھا ہم فوج کے خلاف احتجاج کریں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کو یہ خوف ہے کہ جو مقدمے بنے ان پر انہیں سزا نہ ہو جائے، لیکن زیادہ سے زیادہ سزا 3 سال ہی ہوسکتی ہے جب کہ اے ٹی سی میں مقدمہ چلا تو انہیں زیادہ سے زیادہ 7 سال سزا ہو جائے گی۔