فیصل آباد(امت نیوز)وفاقی وزیرداخلہ راناثنااللہ نے کہاہے کہ عمران خان کہہ رہاہے اب میں مذاکرات کیلئے تیارہوں،تم سے مذاکرات کریں توکیاشہداکے لواحقین ہمیں چھوڑیں گے؟۔فیصل آباد میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے راناثنااللہ نے کہاکہ عمران خان نے قوم کوگمراہ کیا،اپنے سیاسی مخالفین پرجھوٹے مقدمات بنائے،وزیرآبادمیں حملہ ہوا،عمران خان نے مجھ پر اور شہبازشریف پرالزام لگایا،عمران خان نے نوجوانوں کے دلوں میں نفرت بھردی،عمران خان قوم کوکسی حادثے سے دوچارکرسکتاہے،عمران خان نے ہمیشہ نفرت کی سیاست کی،عمران خان نے اپنے دورمیں اربوں روپے کی لوٹ مارکی،عمران خان ایک فتنہ ہے،اپنی پارٹی کوہی تباہی سے دوچارکردیا،9مئی کوجوکچھ ہواوہ کبھی دشمن نے بھی نہیں سوچاہوگا،جناح ہائوس کوپہلے لوٹاگیاپھر آگ لگائی گئی،جنہوں نے شہداکی بے توقیری کی اب انجام کوپہنچ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اپنے مخالفین کوچور ڈاکوکہا،عمران خان جب تنقید کرتے تھے اس وقت فرح گوگی مال سمیٹ رہی تھی،برطانیہ سے 60ارب روپے پاکستان آنے تھے،عمران خان کوالقادر ٹرسٹ کیس میں گرفتار کیاگیا۔راناثنااللہ نے کہاعمران خان جب تک وزیراعظم تھے اس نے اپوزیشن سے بات نہیں کی،کہتاتھامخالفین کونہیں چھوڑونگا،مذاکرات نہیں کرونگا،پہلے مذاکرات سے انکارآج مذاکرات کی باتیں کررہاہے،اب اکیلا بیٹھاکہہ رہاہے مذاکرات کرلیں،9مئی کے واقعات میں ملوث لوگوں کوقانون کاسامناکرناچاہئے۔
اُنہوں نے عمران خان کومشورہ دیاکی نفرت کی جوآگ لگائی ہے اب اس کامقابلہ کرو۔ایک ہفتہ جیل میں گزارنے کے بعدپی ٹی آئی کوخیربادکہاجارہاہے۔سابق گورنرسندھ13دن جیل میں رہنے کے بعدکہتے ہیں عمران خان خداحافظ پی ٹی آئی اﷲ حافظ۔ علاوہ ازیں وفاقی وزیرداخلہ راناثنااللہ نے دعویٰ کیاہے کہ انٹیلی جنس ایجنسیوں نے ایک گفتگوپکڑی ہے، جس میں دو طرح کی منصوبہ بندی کی جارہی تھی اور اس پر آج رات ہی عمل ہونا تھا۔ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھاکہ ملک کی ایجنسیوں نے ایک گفتگو پکڑی ہے جس میں دو طرح کی منصوبہ بندی کی جارہی تھی اور اس پر آج رات ہی عمل ہونا تھا۔
انہون نے مزید کہا کہ ایک توکسی بھی گھرپرریڈایکچوئل ایکٹ کرنے کاطریقہ کاربنایاجارہاتھا،کہ باقاعدہ ایک گھرپرریڈہوجوکسی پی ٹی آئی کے معروف ورکرکاگھرہواوروہاں پرفائرنگ کاواقعہ پیش آئے اوراس کےنتیجے میں وہاں پراموات ہوں جس کو اس مقصدکیلئے استعمال کیاجائے کہ دیکھیں یہاں پرانسانی حقوق کی کس طرح سے خلاف ورزی ہورہی ہے،کس طرح سے لوگون پرظلم ہورہاہے،کس طرح سے ایجنسیاں لوگوں کے گھروں میں گھس کرہلاک کررہی ہیں اورلوگوں پرفائرنگ ہورہی،جوگفتگوپکڑی گئی اس کے ساتھ ہی ایک دوسراڈرامہ یہ بھی چل رہاتھا کہ ریپ ایکٹ کیاجائے اورپھراس کاالزام یہ لگایاجائے کہ یہ قانون نافذکرنیوالے اداروں کے لوگ تھے،یہ حکومت کی ایماپرہورہاہے،اس طرح سے واقعہ انٹرنیشنل میڈیامیں اچھا ل کرانسانی حقوق اورپی ٹی آئی کیساتھ ہوانیوالے ظلم اوران چیزوں کوسامنے لایاجائےکیونکہ جوگفتگوپکڑی گئی ہے اس میں اس بات کے امکانات پائے گئے ہیں کہ شایدیہ ریپ کاڈرامہ،ایکچوئل ایکٹ کرنےجوپروگرام ہے اس کوآج ہی رات کیاجائے،اس لئے یہ ضروری سمجھاگیاکہ اس شیطانی ڈیزائن سے قوم کوآگاہ کیاجائے، عمرانی فتنے کا مقصد تھا کہ لوگوں کو گمراہ کیاجائے، یہ ڈرامہ آج رات کیے جانے کا امکان تھا لیکن ایجنسیوں نے بروقت اسے ناکام بنایا۔