جونئیر ایشیا ہاکی کپ : پاک ،بھارت میچ ایک ایک گول سے برابر

عمان (اُمت نیوز)جونئیر ہاکی ایشیا کپ میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کا میچ ایک ایک کی برابری پر ختم ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق عمان کے شہر صلالہ میں جاری جونیئر ایشیاء کپ میں پاکستان اور بھارت کا سنسنی خیز میچ 1-1 گول سے برابر رہا. میچ کے آغاز سے دونوں ٹیموں نے بہترین کھیل پیش کیا، پاکستان کی جانب سے واحد گول 44ویں منٹ میں بشارت علی نے سکور کیا،جبکہ بھارت کی جانب سے 24ویں منٹ میں شردہ نند نے اپنی ٹیم کا واحد گول سکور کیا. پلیئر آف دی میچ عبدالحنان شاہد قرار پائے. واضح رہے کہ پاکستان اپنا چوتھا میچ 29 مئی کو جاپان کیساتھ کھیلےگا.