اسلام آباد انتظامیہ نے علی نواز کے گھرکا ایک حصہ اور مین گیٹ توڑ دیا

اسلام آباد(اُمت نیوز)اسلام آباد انتظامیہ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء علی نواز اعوان کے گھر کا ایک حصہ گرا دیا ہے۔
پی ٹی آئی کے رہنما علی نواز اعوان نے کہا ہے کہ اسلام آباد انتظامیہ نے ان کے گھر کا ایک حصہ اور مین گیٹ توڑ دیا، گھر میں میری بزرگ والدہ، ہمشیرہ اور فیملی رہتی ہے۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ چلیں یہ بھی کرلیں حقیقی آزادی کے لیے قربانی تو دینی پڑے گی۔سی ڈی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائی تجاوزات کے خلاف آپریشن کا حصہ ہے۔
دوسری جانب پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس گھر میں علی نواز کی بوڑھی ماں اور ان کی بہن رہتی ہیں۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم حکومت کو کم از کم اللّٰہ کے غضب سے ڈرنا چاہیے۔