اوور ہیٹ سے جھلسنے والی بچی چلڈرن ہسپتال میں دم توڑ گئی

لاہور(اُمت نیوز) لاہور میں اوور ہیٹ سے جھلسنے والی بچی چلڈرن ہسپتال دم توڑ گئی۔
ڈاکٹرز، نرسز اور پیرامیڈیکل سٹاف کی سنگین غفلت کے باعث چلڈرن ہسپتال کی نرسری کے انکیوبیٹر میں اوور ہیٹ سے دو بچے جھلس گئے، جس میں سے ایک بچی دم توڑ گئی۔
ایم ڈی چلڈرن ہسپتال کے مطابق ہیٹ دینے کے لیے بچوں کو وارمر میں رکھا گیا تھا، دوسرے بچے کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
ڈاکٹر سلیم نے کہا کہ میڈیکل ڈائریکٹر پروفیسر جاوید اقبال کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی، کمیٹی میں بائیو میڈیکل انجینئر بھی شامل ہے۔