قیدیوں کو ہم تو کم جیلر زیادہ سزا دیتا ہے،چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ

پشاور(اُمت نیوز)چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ مسرت ہلالی کا کہنا ہےکہ جیلوں میں قیدیوں کو ہم تو کم سزا دیتے ہیں مگر جیلر زیادہ سزا دیتا ہے۔
پشاور میں تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ مسرت ہلالی کا کہنا تھا کہ جیلوں میں ایسے مناظر دیکھے ہیں کہ خدا کسی کو نہ دکھائے۔
چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ کا کہنا تھا کہ جوڈیشری اور جیل میں موجود مسائل کا حل اولین ترجیح ہے، اسپیشل بینچ بنائے ہیں جن کے قابل ذکر نتائج آ رہے ہیں۔
خیال رہے کہ جسٹس مسرت ہلالی پشاور ہائی کورٹ کی چیف جسٹس کا عہدہ سنبھالنے والی پہلی خاتون ہیں۔