راولپنڈی،گیس سلنڈر دھماکا،مکان کا کچھ حصہ گرنے سے 8افراد زخمی

راولپنڈی( اُمت نیوز) پیپلزکالونی میں گیس سلنڈر کے دھماکے سے دو منزلہ مکان کا کچھ حصہ گرنے سے 8 افراد ملبے تلے دب گئے۔
ریسکیو 1122 کے مطابق تمام زخمی افراد کو ملبے سے نکال کر اسپتال منتقل کر دیا گیا جنہیں طبی امداد دی جا رہی ہے، کسی زخمی کی حالت تشویشناک نہیں بتائی گئی۔
زخمی ہونے والے افراد میں 4 مرد، 2 عورتیں اور 2 بچے شامل ہیں۔