اسلام آباد،راولپنڈی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

اسلام آباد (اُمتنیوز) اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں ۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، خیبرپختونخوا اور پنجاب اور آزاد کشمیر میں صبح دس بج کر 52 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں ، زلزلے کے جھٹکے اس قدر شدید تھے کہ شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 6ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ زلزلے کی زیرزمین گہرائی223کلو میٹر تھی۔
زلزلہ پیما مرکز کا بتانا ہے کہ زلزلے کا مرکز پاک افغانستان تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا۔
زلزلے سے تاحال کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے ۔