سکھر: پیپلزپارٹی کے رہنما اور وفاقی وزیر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ جو کچھ تحریک انصاف نے کیا ہے ایسا تو مکتی باہنی نے بھی نہیں کیا۔
سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ رات کو بننے والی جماعتیں ایسی ہی ہوتی ہیں دن میں ختم ہوجاتی ہیں، تحریک انصاف کوئی سیاسی جماعت نہیں تھی، ڈرپوک لیڈر نہیں ہوتا، تحریک انصاف کے ورکرز کو کہوں گا کہ اب بھی وقت ہے متبادل جماعتوں میں آجائیں، عمران خان کیلیے شروع سے کہتے ہیں کہ یہ سیاسی بندہ نہیں، مجھے اس کی نیچر کا بھی پتہ ہے، مکتی باہنی تحریک میں بنگالیوں نے بھی ایسا نہیں کیا جس طرح انہوں نے کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایسے واقعات ہوئے ہیں جو پہلے کبھی نہیں دیکھے، عدالت کے غلط فیصلے پر پہلے کچھ نہیں کہا جاتا تھا مگر اب وقت بدل چکا ہے، جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں ہے، عدالت کا جو آزادی کے وقت کردار تھا اب بھی وہی کردار ہے، الیکشن اپنے مقررہ وقت پر ہوں گے، عمران خان نو مہینے پلاسٹر باندھ کر اور بالٹی رکھ کر سر پر چلتا رہا۔