گاؤں رانی ویرو میں تالاب میں ڈوب کر دو بچے جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔ فائل فوٹو
گاؤں رانی ویرو میں تالاب میں ڈوب کر دو بچے جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔ فائل فوٹو

سندھ میں6 بچے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق

کراچی:سندھ کے ضلع خیرپوراور تھرپارکر میں 6 بچے تالاب میں ڈوب کر جان کی بازی ہار گئے ۔

افسوس ناک واقعہ ضلع خیرپور تھانہ ٹنڈومستی کی حدود میں گوٹھ وارث اجن میں پیش آیا جہاں تالاب میں نہاتے ہوئے 4 بچے ڈوب کر جاں بحق ہوگئے جبکہ دو بچوں کو ڈوبنے سے بچا لیا گیا۔

پولیس کاکہنا ہے کہ علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت چاروں بچوں کی لاشوں کو تالاب سے نکال لیا جبکہ زندہ بچ جانے والے بچوں کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ایک اور واقعہ تھرپارکر ڈیپلو کے قریب گاؤں رانی ویرو میں پیش آیا جہاں پانی کے تالاب میں ڈوب کر دو بچے جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔

ورثا کا کہنا ہے کہ بچے کھیلتے ہوئے اچانک پانی کے تالاب میں گر کر جاں بحق ہوگئے ہیں۔اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور بچوں کی لاشیں پانی سے باہر نکال کر ڈیپلو ہسپتال منتقل کردیں۔