طالبہ کی درخواست پر لیکچرار کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا، فائل فوٹو
طالبہ کی درخواست پر لیکچرار کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا، فائل فوٹو

پشاور، 13 سالہ بچی سے زیادتی کا مرکزی ملزم گرفتار

پشاور: پشاور میں 13 سالہ بچی سے زیادتی کے جرم میں مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

پھندو، چونا چھٹی میں 13 سالہ بچی کے ساتھ جنسی زیادتی اور اس کے حاملہ ہونے کے معاملے میں پولیس نے  پروفائلنگ کے دوران مرکزی مشتبہ ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ایس پی فقیر آباد سرکل کے مطابق ملزم کی شناخت عتیق الرحمان کے نام سے ہوئی، ملزم چونا بھٹی پشاور کا رہائشی ہے، ملزم کا ڈی این اے سیمپل حاصل کرلیا گیا ہے اور واقعے کی تحقیقات کے لیے اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل دے دی گئی جلد یہ معاملہ حل ہوجائے گا۔

یاد رہے کہ پشاور کے تھانہ پھندو کی حدود میں 5 ماہ قبل تیرہ سال بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا، ملزم بچی کو بہانے سے ساتھ لے گیا تھا، جوس پلاکر زیادتی کا نشانہ بنایا تھا جس کے باعث وہ حاملہ ہوگئی تھی، اہل خانہ اسپتال لائے جہاں وہ ایڈمٹ رہی اور دوران علاج چل بسی۔