کراچی(اسٹاف رپورٹر) سابق سربراہ جناح اسپتال کراچی ڈاکٹر سیمی جمالی کی نماز جنازہ ادا، ڈیفنس فیز 8 کے قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا، سیمی جمالی کی نماز جنازہ ڈاکٹرز کالونی جناح اسپتال کی جامع مسجد میں ادا کی گئی، جس میں ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب، جناح اسپتال کے سربراہ ڈاکٹر شاہد رسول، صوبائی وزیر سعید غنی، تاج حیدر، امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان سمیت عزیز و اقارب، شعبہ طب سے وابستہ شخصیات سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی،شاہد رسول نے کہا کہ سیمی جمالی کی خدمات قابل قدر ہیں، ایمرجنسی وارڈ کو ان کے نام سے منسوب کریں گے.
اس موقع پر سینیٹر وقار مہدی کا کہنا تھا کہ سیمی جمالی کی خدمات کو یاد رکھا جائے گا، حافظ نعیم نے کہا کہ سیمی جمالی دلیر خاتون تھیں، دھماکوں، دہشتگردی کے واقعات، پارٹیوں کے عسکری ونگز کا بہادری سے سامنا کیا۔