کراچی(اسٹاف رپورٹر) ایدھی فاؤنڈیشن کی ایئر ایمبولنس سمیت تمام تربیتی طیاروں کو جیٹ فیول کی شدید قلت کے باعث عاضی طور پر گراؤنڈ کردیاگیا ہے۔ جنرل سیکریٹری ائیرکرافٹ اونرز اینڈ آپریٹرز ایسوسی ایشن کیپٹن آصف نواز کے مطابق ایل سیز نہ کھلنے سے ایک بار پھر فیول کی قلت ہوگئی ہے،.
فلائنگ اکیڈمیز کے چھوٹے طیاروں کا فیول پورٹ پر پھنس گیاہے۔انہوں نے بتایا کہ فیول کی قلت کے سبب فلائنگ محدود ہونے بعد مکمل طورپر رک گئی جبکہ ایدھی فاؤنڈیشن کی ائیرایمبولنس کا طیارہ بھی تیل کی قلت سے عاضی طور گراونڈ کردیا گیا ہے۔
حکومت فوری طور پر چھوٹے جہازوں کے لیے پورٹ پر پھنسے فیول کو ریلیز کرے، فلائنگ نہ ہونے سے ایوی ایشن کمپنیز کو شدید نقصان ہورہا ہے۔