اگلے 5سال وہ نہ صرف بھرپور سیاست کریں گے بلکہ وفاق و پنجاب میں اپنی حکومتوں کی سرپرستی کریں گے، فائل فوٹو 
اگلے 5سال وہ نہ صرف بھرپور سیاست کریں گے بلکہ وفاق و پنجاب میں اپنی حکومتوں کی سرپرستی کریں گے، فائل فوٹو 

گیدڑکا امتحان آیا توامریکا کے پاؤں پکڑے لیے،مریم نواز

لاہور(امت نیوز)چیف آرگنائزروسینئرنائب صدرمسلم لیگ (ن) مریم نوازنے کہاہے کہ نوازشریف نےعالمی دبائوکے باوجود ایٹمی دھماکےکرکےملکی دفاع ناقابل تسخیربنادیا، پاکستان کاپرچم جھکنےنہیں دیا ،28مئی1998کےوقت بزدل لیڈر قیادت کررہاہوتاتومنہ پر کوڑے کی بالٹی ڈال کرچھپ جاتا۔لبرٹی چوک لاہورمیں مسلم لیگ (ن) کے زیراہتمام یوم تکبیرکی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نوازنے کہا جب نوازشریف نے ایٹمی دھماکوں کافیصلہ کرناتھا،صرف امریکہ،کلنٹن سے نہیں، پوری دنیاسے دبائوآیاکہ ایٹمی دھماکے مت کرنالیکن شیرکابچہ نوازشریف،اس نے پوری دنیاکا دبائوبرداشت کیا، بل کلنٹن سے نوازشریف کی ذاتی دوستی تھی،اس نے کہادھماکے نہ کرو،نوازشریف نے کہاذاتی دوستی پیچھے رہ جائیگی، اس ملک،مٹی سے وفا کوترجیح دونگا۔

مریم نوازنے کہاجب ہرصوبے میں نوازشریف کی ترقی کے نشان نظرآئینگے تواب پتہ چلاہے کہ اتنے مظالم،انتقام برداشت کرنے کے بعداللہ کے فضل سے نواز شریف آج بھی کیوں قائم ہے،آج بھی نوازشریف کی جماعت کیوں نہیں ٹوٹی،آج بھی نوازشریف کے ساتھی سیسہ پلائی آہنی دیوارکی طرح نواز شریف کیساتھ کھڑے ہیں اوردوسری طرف مشکل وقت کیاآیا،ریت کی دیوارکی طرح منٹوں میں سب کچھ بہہ گیا،اس کی وجہ یہ ہے کہ ملک بنانے والے کودنیایادرکھتی ہے،ملک جلانے والے کوکوئی یادنہیں رکھتا۔

انہوں نے کہا گیدڑکودیکھو،قوم پرامتحان نہیں آیا،ملک پرامتحان نہیں آیا،اپنے اوپرامتحان آیاتوامریکہ کے پائوں پکڑلئے۔لیگی نائب صدرنے کہا قیادت کافرق دیکھناہے تو28مئی 1998کودیکھواورپھر 9مئی 2023کودیکھو۔مریم نوازنے کہاآج میں اس فتنے کانام نہیں لیناچاہتی تھی،یوم تکبیرپراس فتنے کانام لینابھی پاکستان کی توہین ہے مگراب کہتاہے ہم پردہشتگردی کے مقدمے کیوں بن رہے ہیں،دہشتگردی کروگے تو دہشتگردی کے مقدمے بنیں گے یاپھولوں کے ہارپہنائے جائینگے؟۔