گاڑی چائینیز ڈرائیور چلا رہا تھا، زخمی چائنیز ڈرائیور کو تھانہ مارگلہ منتقل کردیا گیا، فائل فوٹو
گاڑی چائینیز ڈرائیور چلا رہا تھا، زخمی چائنیز ڈرائیور کو تھانہ مارگلہ منتقل کردیا گیا، فائل فوٹو

ڈاکوئوں نے برگرفروش کو بچوں کے سامنے قتل کر ڈالا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)منظورکالونی میں موٹرسائیکل سوار 4 ڈاکوؤں کی اندھا دھند فائرنگ کی زد میں آکر برگر فروش 2 بچیوں کا باپ جاں بحق ہو گیا۔بلوچ کالونی کے علاقے منظور کالونی غزالی روڈ خضرا مسجد کے قریب ڈاکوؤں نے لوٹ مار کی واردات کے دوران اندھا دھند فائرنگ کی جس کی زد میں آکرایک شخص جاں بحق ہوگیا،مقتول کی لاش جناح اسپتال منتقل کی گئی۔

پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت 30 سالہ عدیل احمد ولد شکیل احمد کے نام سے کی گئی،مقتول منظورکالونی سیکٹر 11 جونیجو ٹاؤن مکان نمبر 707/A کا رہائشی تھا۔مقتول کے کزن عمران کے مطابق عدیل احمد اپنے رشتے دار کے ساتھ برگر کے ٹھیلے پر کام کرتا تھا۔مقتول کی دو بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے۔ عدیل نے گزشتہ ہفتے سے برگر کا اپنا کام شروع کیا تھا وہ گھر کا واحد کفیل تھا۔علاقہ مکینوں کا کہناہے کہ ڈاکو گلی میں لوٹ مار کر رہے تھے، عدیل موقع پر پہنچا تو ڈاکوؤں نے اسلحے کے زور پر اسے روکا، ملزمان نے لوٹ مار کے بعد عدیل کو گولیاں ماریں اور اندھا دھند فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے،لاش گھرپہنچنے پرکہرام مچ گیا،اہل خانہ شدت غم سے نڈھال ہوگئے۔

علاقہ مکینوں کے مطابق جائے وقوع پر آدھے گھنٹے بعد صرف ایک پولیس والا پہنچا، علاقے میں روز لوگوں کا لٹنا معمول بن گیا ہے اور آئے روز ڈاکو لوگوں کو لوٹتے اور فائرنگ کرتے ہیں۔ایس ایچ او بلوچ کالونی ناکام ہو گئے ہیں، بلوچ کالونی پولیس لوگوں کی جیبوں سے ماوا گٹکا تلاش کرتی پھر رہی ہے، علاقے میں پولیس کا گشت نہیں ہوتا۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے وقت عدیل اپنے ٹھیلے پر دوست کو کھڑا کرکے اپنے کزن کے برگر کے ٹھیلے سے کچھ سامان جو اس کے پاس ختم ہوگیا تھا وہ لینے گیا کہ خضرا مسجد کے قریب دو 125 موٹرسائیکلوں پر سوار 4 لڑکے علاقے میں لوگوں سے موبائل فون اور نقدی لوٹ مار کر کے اندھا دھند فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو رہے تھے کہ عدیل ملزمان کی فائرنگ کی زد میں آکرجاں بحق ہوگیا۔