جدہ ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے دوران مصری طیارے کا ٹائر پھٹ گیا
پیر 29 مئی 2023, 12:33 صبح
بام دنیا
ریاض (نیٹ نیوز) سعودی عرب میں جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اتوار کی صبح لینڈنگ کے دوران ایجپٹ ایئر کا طیارہ حادثے سے بچ گیا۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ایجپٹ ایئر نے بیان میں کہا کہ ’جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے دوران پرواز ایم ایس 643 کا ٹائر پھٹ گیا‘۔
بیان میں کہا گیا کہ ’حادثے میں کوئی مسافر متاثر نہیں ہوا۔ پائلٹ ٹائر پھٹنے کے باوجود طیارے کو بحفاظت رن وے پر اتارنے میں کامیاب ہوگیا۔ کسی مسافر کو نقصان نہیں پہنچا‘۔
بیان میں کہا گیا کہ ’طیارے کا معائنہ اور دیکھ بھال کی جا رہی ہےّ۔ جدہ ایئرپورٹس کمپنی کا کہنا ہے کہ ’لینڈنگ کے دوران طیارے کا ٹائر پھٹنے کے واقعہ کی تحقیقات کی جارہی ہے۔ تمام مسافر محفوظ رہے‘۔