الیکشن کمیشن نے وزارت قانون کی رائے موصول ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا، فائل فوٹو
الیکشن کمیشن نے وزارت قانون کی رائے موصول ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا، فائل فوٹو

فواد چودھری نے اپنے ٹوئٹر سے عمران خان کی تصویر ہٹادی

لاہور(امت نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی تصویر ہٹادی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فواد چودھری کی جانب سے اپنا ٹوئٹر کوور تبدیل کردیا گیا۔ انہوں نے امریکی مصنف کے ایک قول کی تصویر اپنے ٹوئٹر کوور میں لگائی۔ امریکی مصنف کا قول یہ ہے ‘استقامت اپنا انجن بننے دیں اور اپنے ایندھن کی امید کریں’۔

اس سے قبل فواد چودھری نے سابق وزیراعظم عمران خان کی تصویر اپنے ٹوئٹر کوور پر لگا رکھی تھی۔ دوسری طرف فواد چودھری کے ٹوئٹر بائیو میں اب تک پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) لکھا ہوا ہے۔

خیال رہے کہ فواد چودھری کی طرف سے 24 مئی کو بذریعہ ٹویٹ تحریک انصاف اور عمران خان سے لاتعلقی کا اظہار کیا گیا تھا۔ اسی کے ساتھ ساتھ انہوں نے سیاست سے بھی کنارہ کشی اختیار کرنے کا پیغام جاری کیا تھا۔