راولپنڈی (اسٹاف رپورٹر) بیل دوڑ کے دوران فائرنگ سے2 بھائی قتل اور5 افراد کے زخمی ہونے پر پولیس نے مقدمہ درج کر لیا،تھانہ گو جرخا ن پولیس کو محمد صدیق نے بتایا کہ چکڑالی بدھال میں صاحبزادہ سائیں نوید سالانہ میلا کرواتے ہیں شام کے وقت بیلوں کی درڑ تھی،میں اپنے بیٹوں عاصم صدیق اور مدثر صدیق کے ہمراہ چکڑالی بدھال بیلوں کی دوڑ پر موجود تھا کہ اچانک احسن علی اپنے دونوں ہاتھوں میں پسٹل پکڑے ہوئے میرے بیٹے عاصم صدیق کو للکار ا کہ آج تمہیں اور تمہارے خاندان کو زندہ نہ چھوڑیں گے احسن علی کے ساتھ تین نا معلوم اشخاص مسلح پسٹل بھی تھے احسن علی نے اپنے دائیں ہاتھ میں پکڑے ہوئے پسٹل سے سیدھا فائر با نیت قتل میرے بیٹے عاصم صدیق پر کیا جو اسے سامنے گلے پر لگا دوسرا فائر بھی احسن علی نے میرے بیٹے عاصم صدیق پر کیا جو اسے دائیں ٹانگ کی پنڈلی پر لگا میرا بیٹا زمین پر گر گیا میرا دوسرا بیٹا مدثر صدیق اپنے بھائی کو بچانے کے لئے آگے بڑھا تو احسن علی نے بائیں ہاتھ میں پکڑے ہوئے پسٹل سے یکے بعد دیگرے دو فائر کیے جو مدثر صدیق کو ایک فائر پیٹ پر اور دوسرا فائر بائیں پاؤں پر لگا اور وہ زخمی ہو کر گر گیا اور ساتھ ہی احسن علی نے اندھا دھند فائرنگ کی جس کا ایک فائر محمد سعید کے پیٹ پر لگا جبکہ تین نا معلوم اشخاص کی فائرنگ سے سیماب علی، محمد خلیل، سکندر سلیم، وسیم آصف بھی مضروب ہوئے ہم لوگ زخمیوں کو گاڑیوں میں ڈال کر ہسپتال لا رہے تھے کہ میرا بیٹا عاصم صدیق اور محمد سعید زخموں کی تاج نہ لا کر راستے میں ہی جا بحق ہو گئے، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔