گلگت بلتستان(اُمت نیوز)وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے استور حادثے کے متاثرین کی امداد کا اعلان کردیا ہے۔
وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے ڈی ایچ کیو اسپتال کا دورہ کیا جہاں انہوں نے شونٹھر پاس حادثے میں زخمی افراد کی عیادت کی۔
وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے اسپتال انتظامیہ کو زخمیوں کو بہترین سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی۔
اس موقع پر انہوں نے حادثے کے متاثرین کےلیے امداد کا بھی اعلان کیا۔
خیال رہے کہ استور میں برفانی تودہ گرنے کے بعد سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن مکمل کر لیا گیا، واقعے میں 8 افراد جاں بحق جبکہ 16 زخمی ہوئے تھے۔ جاں بحق افراد میں 4 خواتین اور 4 مرد شامل تھے۔